ہم ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی

   

نئی دہلی: وزیراعظم مودی نے ازبکستان کے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں کہا:کہ “ہم ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔” وزیر اعظم نریندر مودی کل شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچے تھے۔ چوٹی کانفرنس کے موقع پر پی ایم مودی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ایجنڈا کاروبار اور سیاست ہو گا وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں کورونا اور یوکرین بحران کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ “وبائی بیماری اور یوکرین کے بحران نے عالمی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا میں خوراک اور توانائی کا بحران پیدا ہوا ہے وزیر اعظم نے بہتر رابطے کی ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ممالک سے گزرنے دیا جائے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اسٹارٹ اپ اور اختراع کے میدان میں اپنا تجربہ شیئر کرسکتا ہے۔