ہمارا مقصد افریقی ممالک کو ساتھ لیکر کامیابی حاصل کرنا :میولود

   

انقرہ : ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اپنے افریقی دوستوں کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے اورمستقبل میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افریقہ کے ساتھ مل کر کامیابیاں حاصل کرنا اور مستقبل میں ایک ساتھ چلنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ تیسری ترکی۔افریقہ پارٹنرشپ سمٹ کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی قسم کی کورونا وائرس وبا کے باوجود سربراہی اجلاس میں بھرپور شرکت سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ شراکت داری دراصل افریقہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کے کس نہج پر پہنچے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے سربراہی اجلاس کا موضوع ہے ایک ساتھ ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افریقی دوستوں کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں اور اپنے تعاون کو مستقبل تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد افریقہ کے ساتھ مل کر کامیابیاں حاصل کرنا اور مستقبل میں ایک ساتھ چلنا ہے۔