ہماری بات

   

پیارے بچو !’’ درخواست‘‘ ایک التجا ہے جسے نہایت ادب اور تمیز سے لکھنا چاہئے ۔ درخواست بھی چند اصولوں کے مطابق لکھی جاتی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں ۔ ان کو غور سے پڑھیں اور ذہن نشین کرنے کی کوشش کریں ۔ جس کو درخواست بھیجنی ہو ۔
اس کے عہدے مرتبے کے مطابق پتہ لکھیں ۔ دوسری سطر کے عین درمیان میں’ جناب عالی‘ لکھنا چاہئے ۔ تیسری سطر کو مودبانہ گذارش سے شروع کرنا چاہئے ۔ پھر اس کے بعد اپنا مدعا قلم بند کرنا چاہئے ۔ خاتمہ پر العارض یا عرضی گذار کے الفاظ لکھیں ۔ اس کے نیچے اپنا نام اور مکمل پتہ تحریر کرنا چاہئے ۔ آخر میں تاریخ درج کریں ۔ بچو! یہ تو رہی تحریر کی بات اگر تم یہ نہج تقریریاگفتگومیں کچھ ترمیم کے ساتھ استعمال کروتو لوگ تم کو بااخلاق سمجھیں گے ۔
…چاچاجان