سہارنپور :وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایک بار پھر تین طلاق قانون کے حوالے سے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ مسلم خواتین کو اس ظلم سے نجات دلانے کی وجہ سے ووٹوں کے کچھ ٹھیکدار مسلم بیٹیوں کے آگے بڑھنے کی ان کی توقعات میں حائل ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام کرنے کیلئے ان کی حکومت مسلم بہن بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔مودی نے یو پی اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے آج سہارنپور میں عوامی ریالی سے خطاب کیا اور اپوزیشن پر مسلم خواتین کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کے لئے ترقی میں بیٹیوں کی شراکت اولین ترجیح ہے اورمسلم بہن۔ بیٹیاں ہماری اس صاف نیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔
