آکلینڈ۔ 8 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ٹوئنٹی ۔ 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار جیت کے بعد جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ آج کا دن ہمارا نہیں تھا۔میچ کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ولیم نے کہاکہ ہمیں پتہ تھا کہ ویلنگٹن کی کارکردگی کو دوبارہ دہرانا آسان نہیں ہے ۔ اس میچ میں ہم بیاٹ سے کچھ خاص نہیں کر پائے ۔ اس پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا لیکن اگر ہم ڈیتھ اووروں میں 20 رن مزید بنا لیتے تو یہ اچھا ثابت ہوتا۔ انہوں نے ہندستان کے سلامی بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ وکٹ 180-200 کے ہدف کے قابل نہیں تھا لیکن جس طرح ہندستان کے اوپنرز نے مظاہرہ کیا وہ بہترین تھا۔ دونوں کے درمیان ہوئی شراکت نے ہمیں میچ سے دور کر دیا۔ولیمسن نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ایک فریق کی شکل میں ہم ان اچھے پہلوؤں کو جانیں اور ہم نے ہر بار مشق کے بعد بیٹنگ میں سدھار کیا ہے ۔ ایمانداری سے کہوں تو آج ہمارا دن نہیں تھا لیکن ایڈن پارک کے میدان جیسا ماحول دنیا میں کہیں نہیں ہے ۔