ہماچل میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹادی گئیں

   

نئی دہلی ۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) موہالی کے بعد اب ریاست ہماچل پردیش میں بھی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں آویزاں عمران خان اورجاوید میاں داد سمیت 13 پاکستانی کرکٹرکی تصاویر ہٹادی ہیں۔ہٹائی گئی تصاویر میں وسیم اکرم ، شعیب اختراور شاہد آفریدی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے موہالی کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر ہٹادی گئی تھیں۔ دوسری جانب پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔