ہمیر پور : ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے ایک 106 سالہ ووٹر نے بستر مرگ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے دو گھنٹے بعد سلہنا گاؤں کے بیرو رام کی موت ہوگئی۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ بیرو رام نے جمعرات کی شام اسمبلی انتخابات کیلئیبنائے گئے موبائل بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا اور شام 4.30 بجے آخری سانس لی۔ بیرو رام کے تین بیٹے ، ایک بیٹی، تین پوتے ، دو پوتیاں، سات پڑپوتیاں ہیں۔