ہماچل پردیش حکومت طلبہ کو واپس لانے کے اخراجات برداشت کریگی

   

Ferty9 Clinic

شملہ ۔ جے رام حکومت نے ہفتہ کو ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا کہ ریاست یوکرین میں پھنسے تمام ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے طلباء کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کرے گی کیونکہ ریاستی حکومت پہلے ہی مرکزی وزیر خارجہ کو اس سلسلے میں 130 طلباء کو نکالنے کا مطالبہ کر چکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایوان میں اور اسمبلی کے باہر بیان دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ریاستی حکومت مرکزی وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور ایچ آر ٹی سی اورایچ پی ٹی ڈی سی کی بسیں ہماچل بھون دہلی کے باہر انہیں ریاست میں لانے کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔ مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ دہلی کے ریزیڈنٹ کمشنر نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کی ہدایت دی ہے ۔ انہیں ایچ آر ٹی سی اور ایچ پی ٹی ڈی سی بسوں میں ریاست واپس لایا جائے گا اور ریاست ان کے اخراجات برداشت کرے گی۔ ریاست یوکرین میں پھنسے ہوئے دیگر افراد کی واپسی کے سفر کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ وزیراعلی نے مزید بتایا کہ آج ائر انڈیا کی فلائٹ میں 32 طلباء آرہے ہیں، اس کے علاوہ یہ تعداد زیادہ ہونے کی بھی امید ہے ۔ ریاست کے تقریباً 130 افراد جنگ سے متاثرہ ملک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے شیئر کی گئی اطلاع کے مطابق 32 طلباء مختلف پروازوں سے ہندوستان آرہے ہیں۔ 15 افراد دہلی ائرپورٹ پر 1900 بجے پہنچیں گے اور 1700 بجے ممبئی میں لینڈ کریں گے ۔ حکومت مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور وزیراعلی اور چیف سکریٹری نے آج مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ایم ای اے سکریٹری سے بات کی تاکہ طلباء کے جلد از جلد انخلاء کو یقینی بنایا جاسکے ۔