ہماچل پردیش میں بارش کا امکان

   

شملہ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے ہلکی سے اوسط درجہ کی بارش اور برفباری ہماچل پردیش کے چند علاقوں میں چہارشنبہ کے دن ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ سمندری طوفان ’مہا‘ فی الحال مشرقی وسطی بحر عرب میں مرکوز ہے جس سے ہلکی سے لیکر اوسط درجہ کی بارش ریاست کے وسط میں واقع پہاڑوں پر ہوسکتی ہے۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات منموہن سنگھ نے کہاکہ ریاست کے اونچے مقامات پر اِسی مدت کے دوران برفباری کا امکان ہے۔