ہمیں امید ہے چین پر وزیراعظم بحث کی اجاز ت دیں گے:اسدالدین اویسی 

,

   

حیدرآباد: مرکز کی جانب سے ستمبر 18 سے 22 تک ایک ”پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس“ طلب کرنے کے بعد صدر مجلس اتحاد المسلمین اور لوک سبھا رکن اسدالدین اویسی نے کہا کہ ”ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم چین پر ایک بحث کی اجازت دیں گے،صدر اے آئی ایم آئی ایم نے اسرو کے سائنس دانوں اور عالمی فاتح نیرج چوپڑا کو پارلیمنٹ میں مدعو کرنے اور انہیں اعزاز پیش کرنے کی بھی مانگ کی ہے ،اویسی نے اے این آئی کو بتایا کہ ”ہم شروع سے ہی ایک خصوصی اجلاس کی مانگ کر رہے ہیں کیونکہ چین نے ہندوستان کی زمین پر 2000 اسکوئر کیلو میٹر تک قبضہ کرلیا ہے۔