جے پور: اس وقت بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر چل رہا ہے، اس بیماری اور وبا کو روکنے کےلیے کوششیں بھی ہو رہی ہے، ہماری اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے کہ تمام مکاتب فکر اور انتظامیہ نے جو فیصلہ لیا ہے ہمیں ان کا بھرپور تعاون کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالرحیم مجددی صاحب نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہی۔
مولانا نے مزید کہا کہ ہم سماجی دوری برقرار رکھیں اور ہم اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اسوقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، ہمیں انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قانون کی پابندی کرنی چاہیے، اور وہ لوگ جو بھی اقدامات اٹھائے رہے ہیں ہمیں انکی تائید کرنی چاہیے۔
مولانا نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔