ہند و پاک تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی جاری : امارات

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیریوسف العتیبہ نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای پاکستان اور ہندوستان میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔ واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیریوسف العتیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پرپاک ہندوستان محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے یو اے ای نے جو کردار ادا کیا، امید ہے وہ دونوں ملکوں میں سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا، ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں مددگار کا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی انخلا میں جلد بازی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہیں ۔