جئے پور : امریکہ کے 270 سپاہیوں پر مشتمل ایک جتھہ راجستھان کے سورت گڑھ پہنچ چکا ہے، یہ جتھہ پاکستانی سرحد سے متصل علاقہ میں ہند۔ امریکی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔ یہ مشقیں پیر سے شروع ہورہی ہیں۔ فوجی تبادلہ پروگرام کے تحت امریکی فوجی مشقوں کا یہ 16 واں ایڈیشن ہوگا۔ ڈیفنس ترجمان لیفٹننٹ کرنل امیتابھ شرما نے کہا کہ یہ مشقیں 21 فروری تک جاری رہیں گی۔