وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ سے وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ، 5 معاہدوں پر دستخط
ڈھاکہ : وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش ساری دنیا میں عدم استحکام ، دہشت گردی اور بدامنی کے بجائے استحکام ، محبت اور امن چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو دوستانہ ممالک یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ دنیا اپنے بل پر ترقی کرتے ہوئے پیش رفت کرے ۔ وزیراعظم نریندر مودی یہاں گوپال گنج کے وراکنڈی مقام پر واقع ایک مندر میں پوجا کرنے کے بعد متھوا کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کیا ۔ یہ مقام ہندوؤں کے بڑے گروہ ہریچند ٹھاکر کا جائے پیدائش ہے ۔ وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات اور دونوں ممالک سے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ وزیراعظم نے پانچ معاہدہ پر دستخط بھی کئے ۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کی حکومتیں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کو مشترکہ چیلنجس کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 وباء کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی اپنی صلاحیتوں کا بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔ دونوں ممالک مل کر اس وباء کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے سب ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش بھی ہمارے اس سفر میں شریک ہے ۔۔
