حیدرآباد۔ 16 جون (سیاست نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے مانچسٹر (انگلینڈ) میں اولڈٹرائفورڈ اسٹیڈیم میں برصغیر کی دو حریف ٹیموں ہندوستان اور پاکستان آج سنسنی خیز مقابلے کے پیش نظر سٹی پولیس نے چوکسی اختیار کی۔ سینئر پولیس عہدیداروں کا آج صبح اجلاس ہوا جس میں حساس علاقوں میں جلوس فتح یا آتش بازی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
