ہند ۔امریکی شراکت داری فورم سے مودی خطاب کرینگے

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکہ-ہند اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف)کی تیسری سالانہ لیڈر شپ چوٹی کانفرنس کوبطور کلیدی اسپیکر خطاب کریں گے ۔یوایس آئی ایس پی ایف ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے لیے کام کرتی ہے ۔31اگست سے شروع ہوئی اس 5 روزہ چوٹی کانفرنس کا تھیم‘‘یوایس-انڈیا نیویگیٹنگ نیو چیلنجیز’’ہے ۔