نیوزی لینڈ نے ہندستان سے آنے والے تمام مسافروں کے ملک میں داخلے پر دو ہفتوں کے لیے عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں کرونا کے 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 17 کیسز کا تعلق ہندستان سے ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لگائی جانے والی اس پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہو گا جب کہ اس دوران نیوزی لینڈ کے وہ شہری جو کسی وجہ سیہندستان گئے تھے، وہ پابندی کے عرصے کے دوران وطن واپس نہیں آ سکیں گے۔نیوزی لینڈ میں داخلے کی پابندی ان افراد کے لیے ہے جو گزشتہ 14 روز سے ہندستان میں تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ “ہم بھارت سے آنے والے تمام تر مسافروں کی نیوزی لینڈ آمد پر عارضی پابندی عائد کر رہے ہیں…