بھوپال : گوڈسے کا حامی اور اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کا سابق لیڈر بابو لال چورسیا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے اسے پارٹی میں شامل کیا۔ راہول گاندھی نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کیا ہے۔ گاندھی جی بھی بڑا دل رکھتے تھے۔ جو شخص کل تک گوڈسے کی پوجا کرتا تھا اب اس نے گاندھی جی کی پوجا شروع کی ہے۔