ہندو یونیورسٹی کے رجت نے ڈگری لینے سے کیا انکار

,

   

٭ مخالف سی اے اے احتجاج میں غیرمسلم ابنائے وطن کی شرکت اور احتجاجیوں کی گرفتاری پر ناراضگی کے بے باکانہ اظہار کا سلسلہ جاری ہے جو ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت کیلئے حوصلہ بخش ہے۔ اترپردیش کے وارانسی میں منگل کو تقریباً 70 اینٹی سی اے اے احتجاجیوں کی گرفتاری پر بنارس ہندو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ رجت سنگھ نے اپنی ڈگری قبول کرنے سے انکار کردیا۔ رجت نے کہا: ’’میں گرفتاریوں کی مخالفت کرتا ہوں۔ میں اس قانون (سی اے اے) کا مخالف ہوں۔ میں ایسے کسی بھی قانون کا مخالف ہوں جو قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے۔‘‘ رجت نے بی ایچ یو اڈمنسٹریشن پر مذمت بھی کی کہ گرفتاریوں پر لاپرواہی کا رویہ اختیار کیا ہے۔