مشیگن کے ہیمنت پٹیل کا مخالفت میں ویڈیو وائرل
حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) امریکہ کی 48 نامور یونیورسٹیز کی جانب سے ہندوتوا کی نفرت انگیز سرگرمیوں کے خلاف تین روزہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ امریکہ کی ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے ہیمنت پٹیل نے سوشیل میڈیا پر ایک پیام وائرل کرتے ہوئے امریکی یونیورسٹیز کے فیصلہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال قبل امریکہ میں دہشت گرد حملے میں 11 ستمبر کو 3000 سے زائد معصوم امریکی عوام ہلاک ہوئے تھے ۔ دہشت گرد حملہ کو 20 سال کی تکمیل کے موقع پر امریکہ کی 48 یونیورسٹیز کی جانب سے ہندوتوا کے خلاف کانفرنس کا انعقاد قابل مذمت ہے۔ ہیمنت پٹیل نے کہا کہ دہشت گرد حملہ کے پس منظر میں کانفرنس اسلامی دہشت گردی کے خلاف ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں نفرت اور دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا میں تشدد کی تعلیم نہیں ہے ۔ مچھر اور بیکٹیریا کو بھی مارنے کی اجازت نہیں ۔ ایسے مذہب کے خلاف امریکی یونیورسٹیز کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد قابل مذمت ہے۔ R