ہندوستان 364 رنز پر آل آوٹ

   

لارڈس۔اوپنرس کی جانب سے شاندار شروعات فراہم کرنے اور کے ایل راہول کی ریکارڈ سنچری کے باوجود ہندوستانی ٹیم لاڈرس ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 364 رنز ہی بناسکی جس کی اصل وجہ انگلش ٹیم کے تجربے کار فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن کا 5 وکٹیں لینا ہے ۔ہندوستان نے اپنے کل کے اسکور 276/3 سے آگے کھلنا شروع کیا لیکن کوئی بھی بیٹسمین بڑا اسکور نہیں کرپایا۔لوور آرڈر میں ریشپھ پنت نے 37اور رویندر جڈیجہ نے 40 رنز بنائے لیکن یہ دونوں شروعات کو بڑے اسکور کرنے میں ناکام رہے۔اینڈرسن نے 62 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔