ہندوستان ، خواتین کے لیے محفوظ نہیں کہنا غلط ہے

   

خواتین کے لیے دہلی آج نہایت محفوظ مقام ہے : میناکشی لیکھی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بی جے پی کی شعلہ بیان قومی پارٹی ترجمان مینا کشی لیکھی نے جو ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آرگنائزیشن ( FLO ) کی دعوت پر کل شہر میں تھیں ، کہا کہ یہ کہنا کہ ہندوستان خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے ، غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں دہلی یا ہندوستان کے کسی دوسرے مقام سے زیادہ عصمت ریزی کے واقعات ہوتے ہیں لیکن یہ بات افسوسناک ہے کہ ہمیں نمایاں کیا جاتا ہے ۔ اسے صحیح کرنا ہوگا ۔ یہ ایک غلط بیان ہے ۔ میڈیا کو اس غلط پروپگنڈہ کو صحیح کرنے کی ذمہ داری لینی چاہئے ۔ آج دہلی خواتین کے لیے انتہائی محفوظ مقام ہے ۔ میناکشی نے کہا کہ ہر والدین یہ توقع کرتے ہیں کہ ان کی بیٹی شام 6 یا 7 بجے تک گھر واپس ہوگی ۔ دراصل اس قسم کی بات کی وجہ ہم ہماری لڑکیوں کے کام کرنے کو ناممکن بنا رہے ہیں اور اس کی وجہ والدین ان پر پابندیاں عائد کرتے ہیں ۔ یہ افسوسناک ہے ۔۔