نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور جلد ہی ہندوستان 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ وہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس بزنس فورم لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب کر رہے تھے۔پی ایم مودی نے کہا، ‘اس وقت بھی دنیا کووڈ کی وبا، تناؤ اور تنازعات کے درمیان معاشی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے۔ ایسے وقت میں برکس ممالک کو ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنا ہے۔ عالمی سطح پر اتھل پتھل کے باوجود ہندوستان آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ جلد ہی ہندوستان 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔