میلبورن: سابق کوچ اوربیسمین، گریگ چیپل کا خیال ہے کہ آسٹریلیا آئندہ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیت سکتا ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم ریشبھ پنت اور جسپریت بمراہ جیسے اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ پنت سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد تقریباً ایک سال سے باہر ہیں، جب کہ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہیں۔چیپل نے ’’سڈنی مارننگ ہیرالڈ ‘‘ میں لکھا، آسٹریلیا سیریز جیت سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ریشبھ پنت، رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ جیسے اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ ویراٹ کوہلی پر بہت زیادہ بھروسہ کیا جائے گا۔آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رنجی ٹرافی کے ذریعے واپسی کی اور وہ جمعرات سے ناگپور میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔چیپل نے کہا کہ ٹرننگ وکٹوں پر ایشٹن ایگر کو ناتھن لیون پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ ایشٹن ایگر کو اس وقت چننا چاہیے جب پچز اسپنرز کے لیے مددگار ہوں کیونکہ فنگر اسپن زیادہ درست ہے۔ انیل کمبلے نے ٹیسٹ کرکٹ میں 619 وکٹیں حاصل کیں اور وہ تیز، اسپاٹ لیگ بریک بالنگ کرتے تھے۔ بیٹسمین جانتے تھے کہ اگر وہ چھوٹ گئے تو ان کی وکٹ گر سکتی ہے۔ ایگر کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کو کئی پہلوؤں پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ڈیوڈ وارنر فارم میں نہیں ہیں اور انہیں ہندوستان میں اپنا ٹیسٹ ریکارڈ بہتر کرنا ہوگا۔ عثمان خواجہ، ایلکس کیری، ٹریوس ہیڈ اور کیمرون گرین کو مضبوط اسپنرز کے خلاف خود کو آزمانا ہوگا۔ مارنس لابوشین اپنے کیرئیر کا پہلا بڑا ٹیسٹ دیں گے۔چیپل نے کہا، آسٹریلیا کو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوگا، ہندوستان میں جیتنا اب اتنا مشکل نہیں ہے۔ اب باقاعدہ دورے ہوتے ہیں اور آئی پی ایل سے کافی تجربہ حاصل ہوا ہے۔