ہندوستان اور جاپان کے درمیان سکیورٹی تعاون پر مذاکرات

   

نئی دہلی ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی وزیر خارجہ ٹوشیمیٹسو موتیگی نئی دہلی پہنچے ہیں، جہاں وہ ہند۔جاپان کے درمیان دفاع اور خارجہ امور میں تعاون بڑھنے پر اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو انڈو پیسیفک خطے میں استحکام کیلئے کلیدی قرار دیا۔ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں دونوں ممالک کی کوشش ہیکہ اپنے درمیان تعلقات میں وسعت پیدا کریں۔
گزشتہ برس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شیزو آبے کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنر شپ میں اضافے پر اتفاق کیا گیا تھا۔