ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان 12 جولائی سے فلائیٹس

   

نئی دہلی۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے اہل مسافروں کو چارٹرڈفلائیٹس کے ذریعہ سفر کی اجازت دینے سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی نے آج بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان اس پر عمل کیا جائے گا۔ یو اے ای سے چارٹرڈفلائیٹس کے ذریعہ ہندوستانیوں کو لایا جائے گا اور آئی سی اے کے منظورہ یو اے ای کے شہریوں کو واپس لے جایا جائے گا۔