ہندوستان اولمپکس میں رسائی حاصل کرے گا: پلے

   

ممبئی۔/30 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چار مرتبہ کے اولمپکس چمپین دھنراج پلے نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آئندہ برس ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں رسائی حاصل کرے گا۔ اولمپکس میں رسائی حاصل کرنے سے قبل ہندوستان کو 9 ستمبر کو شروع ہونے والے انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ ) کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی اولمپکس کوالیفائر مقابلوں میں شرکت کرنی ہے جس کی بنیاد پر ہندوستان کی اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ پلے نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہم اولمپکس میں رسائی حاصل کریں اور اسے پہلا مقصد بناتے ہوئے مجوزہ ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہروں کے عزم کے ساتھ شرکت کریں۔