نئی دہلی، 07 مارچ (یواین آئی) امریکی نائب وزیرِ خارجہ کرسٹوفر لینڈو کے ہندوستان کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیان کے درمیان وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہفتہ کو واضح کیا کہ ہندوستان دوسروں کی غلطیوں سے نہیں بلکہ اپنی منزل خود اپنی طاقت سے حاصل کرے گا۔ جے شنکر نے ‘رائے سینا ڈائیلاگ’ کے دوران بحر ہند پر ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بعد میں انہوں نے اس اجلاس کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ہندوستان کا عروج ہندوستان ہی طے کرے گا۔
یہ دوسروں کی غلطیوں سے نہیں بلکہ ہماری اپنی طاقت سے متعین ہوگا۔