ہندوستان تیز رفتار ترقی پذیر معیشت : آئی ایم ایف

   

واشنگٹن 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ہے اور دعویٰ کیاکہ اِس ملک نے گزشتہ پانچ برسوں میںکئی کلیدی اصلاحات لائے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ پانچ برس میں ہندوستان کی معاشی ترقی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے 15روزہ نیوز کانفرنس میں آئی ایم ایف کے گیری رائز نے کہاکہ ہندوستان درست سمت میں گامزن ہے۔