ہندوستان تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

,

   

فائنل میں نیوزی لینڈ کو96رنز سے شکست، جسپریت بمرا میان آف میاچ

احمدآباد ۔8؍مارچ ( ایجنسیز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ہندوستان نے یکطرفہ مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے ٹاس ہارنے کے بعد بیاٹنگ کرتے ہوئے پہاڑ جیسا 255رنز کا جیت کیلئے نشانہ کیویز کے سامنے رکھا جسے حاصل کرنے میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز ناکام رہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوم ٹیم اور دفاعی چیمپئن نے شاندار شروعات کی۔ ٹاپ آرڈر بلے بازوں اور پھر اختتامی لمحات میں لوئر آرڈر نے بھی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز تک پہنچا دیا۔سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89، ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52، ایشان کشن نے 25 پر 54 رنز بنائے جبکہ لوئر آرڈر میں شیوم دوبے نے 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میٹ ہینری اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ لی۔ جیت کے نشانہ کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 159 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جسپریت بمرا نے 4، اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردیکپانڈیا، ورون چکرورتھی اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ لی۔ شاندار بولنگ کیلئے جسپریت بمرا کو میان آف میاچ کا اعزاز دیا گیا۔