ہندوستان دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیگا:عمران

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ، 23 اگست (سیاست ڈا ٹ کام) جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو ختم کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس ضمن میں جمعہ کے روز عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ ہندوستان غالباً اپنے قبضے والے کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے معاملے پر توجہ مبذول کروانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے گا۔مسٹر خان نے جمعہ کے روز ایک ٹوئیٹ میں لکھا ، ‘‘ہم سن رہے ہیں کہ ہندوستانی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد ہندوستان کے قبضے والے کشمیر اور دیگر جنوبی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کشمیر میں قتل عام اور نسلی خاتمے کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لئے کیاجارہا ہے ۔اس سے قبل ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہندوستان اپنے قبضے والے کشمیر میں قتل عام کی طرف بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو ہندوستانی پروپیگنڈہ پر آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ،‘‘دنیا کو ہندوستان کے پروپیگنڈہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔