’’ہندوستان سے آنے والے افراد نیپال میں کورونا پھیلارہے ہیں‘‘

,

   

٭ نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے آنے والے افراد جن کی مناسب ڈھنگ سے چیکنگ نہیں کی جارہی ہے وہ نیپال میں کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔ نیپالی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیپال میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 79 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیپالی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والا کورونا وائرس چین اور اٹلی کے کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے ۔