ہندوستان سے امریکہ کے تعلقات بہت اچھے :وائیٹ ہاؤس

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اس کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور دن بہ دن فروغ پذیر ہیں ۔ وائیٹ ہاؤس کے مشیر الیان کانوے نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تردید کی کہ حکومت ہند جس کے وزیراعظم نریندر مودی ہیں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ثالثی کی خواہش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی گئی ۔ ایک سوال پر کہ ہندوستان ثالثی کی درخواست کی تردید کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے ہی پوچھو ۔