مذاکرات ترجیحی راستہ ، وزیراعظم اولی کا بیان
کٹھمنڈو 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت کالا پانی مسئلہ کا حل سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہ مساعی تاریخی حقائق اور دستاویزات کی اساس پر ہوگی۔ اُنھوں نے پارلیمنٹ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم ترجیحی طور پر مذاکرات منعقد کرتے ہوئے وہ زمین واپس حاصل کریں گے جو ہندوستان کے قبضہ میں ہے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ ہندوستان نے ایک کالی مندر تعمیر کی ، مصنوعی کالی دریا بنائی اور کالا پانی میں آرمی کو تعینات کرکے نیپالی علاقہ پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔