ہندوستان سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے اقوام میں شامل

   

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کے اعظم ترین ٹیکس عائد کرنے والی اقوام میں سے ہے ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ الزام عائد کیا اور انہوں نے دوبارہ تنقید کی کہ ایشیائی ملک امریکی پراڈکٹس پر 100 فیصدی ٹیرف عائد کررہا ہے۔ انہوں نے یہاں نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کے سالانہ اسپرنگ ڈنر کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی اونچی شرح ٹیکس منصفانہ نہیں ۔ قبل ازیں وائیٹ ہاؤس ایک ایک ایونٹ میں بھی ٹرمپ نے انڈین ٹیکس سسٹم پر تنقید کی۔