ہندوستان سے پروازوں پر ایمریٹس اور اتحاد ائیر ویز کی پابندی میں توسیع

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایرلائنس امریٹس ایر لائن نے ہندوستان اور دیگر تین ممالک سے مسافر بردار پروازوں کی آمد پر پابندی میں 7 اگست تک توسیع کردی ہے۔ امریٹس نے ہندوستان، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے متحدہ عرب امارات کے لیے کورونا وباء کے باعث فلائٹس پر پابندی عائد کی ہے۔ امریٹس کے علاوہ اتحاد ایرویز نے بھی ہندوستان سے اپنی پروازوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی کی ایرلائن کمپنی نے 24 اپریل سے ہندوستان سے فلائٹس کو معطل رکھا ہے۔