ہندوستان سے پولیو مارکر برآمد کرنے پاکستانی کابینہ کی منظوری

   

٭ جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کردیئے تھے لیکن پاکستانی کابینہ نے ہندوستان سے ایک مرتبہ پولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کو منظوری دی ہے۔ پاکستان نے بتایا کہ عالمی صحت تنظیم کی سفارش پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ یہ مارکر بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے کے بعد ان کی انگلیوں پر نشان لگانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔