ہندوستان ملائیشیا کے خلافمہم کا آغاز کرے گا

   

بنگلورو۔ ہندوستان جمعہ کو عمان کے سلالہ میں ملائیشیا کے خلاف ویمنز ایشین ہاکی فائیز ورلڈ کپ کوالیفائر میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ ہندوستان کو جاپان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ ایلیٹ پول میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا چیلنجرز پول ہانگ کانگ چین، چائنیز تائپے، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ایران اور عمان پر مشتمل ہے۔ ہندوستان کی قیادت نوجوت کورکریں گی، جب کہ جیوتی ان کی نائب ہوں گی۔
نوجوان امریکی ڈرائیور کی موت
نیویارک ۔ نوجوان خاتون امریکی ریس ڈرائیور کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔24 سالہ ایشلی ایلبرٹسن ریاست ایڈیانامیں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے درمیان پیش آیا جس میں سے ایک میں ایشلی ایلبرٹسن بطور مسافر سوار تھیں۔ حادثے کے بعد ایشلی ایلبرٹسن گاڑی سے باہر گر گئی تھیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے اور دیگر گاڑیوں کو آگے نکلنے نہیں دے رہے تھے۔