نئی دہلی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں تقریبا 90 فیصد لوگوں کا غیر رسمی معیشت میں حصہ ہے جبکہ ہندوستان کی غیررسمی معیشت میں تقریبا 400 ملین کام کرتے ہیں لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان افراد کو مزید غربت کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔لاک ڈاون کی وجہ سے بحران کے دوران غربت میں مزید گہرائی کا خطرہ ہے اور اس کی توقع ہے کہ دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر یہ 6.7 فیصد کام ختم کردیں گے۔ 2020 کے دوسرے سہ ماہی عرصہ میں اس کے اثرات منظر عام پر ا?ئیں گے۔ کویڈ 19 کے اثرات اور ہندوستان میں غربت کے متعلق رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں جس نے کوویڈ۔19 کے اثرات کو بدترین قراردیا ہے اس نے کہا ہیکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے یہ عالمی بحران شدید بحران ہوگا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ 3.3 بلین کی عالمی افرادی قوت میں پانچ میں سے چار جوکہ 81افیصد افراد ہیں ان کا کام مکمل یا جزوی جگہ بند ہونے سے یہ بحران پیدا ہوا ہے۔