نئی دہلی : ٹاٹا گروپ تائیوان کے سپلائر برائے ایپل کمپنی کے ساتھ بات چیت کررہا ہے کہ جوائنٹ وینچر میں الیکٹرانکس مینو فیکچرنگ ہندوستان میں کی جائے ۔ ٹاٹا گروپ چاہتا ہے کہ آئی فونس کی اسمبلنگ کا وینچر اسے حاصل ہوجائے اور جنوبی ایشیائی مارکٹ میں اسے داخلہ مل جائے ۔ یہ بات چیت ویسٹران کارپوریشن کے ساتھ ہورہی ہے ۔ ہندوستان میں نمک سے لے کر سافٹ ویئر تیار کرنے والے ٹاٹا گروپ کی کوشش ہے کہ تائیوانی کمپنی کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے آئی فونس کی تیاری کا جوائنٹ وینچر حاصل کیا جائے ۔ ٹاٹا گروپ کیلئے یہ باوقار پراڈکٹ ہوگا۔