ہندوستان میں اس پرآشوب حالات کے دوران کیا کریں مسلمان، اسدالدین اویسی نے دیا مشورہ

,

   

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آج یہاں کے ملک کے موجودہ سنگین حالات سے مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،بلکہ انہیں ثابت قدم رہ کر ان حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے اور ملک کے سیکولرزم اور جمہوریت کی بقا کے لیے اعتدال پسند قوتوں کو کامیاب بنانا ہوگا- انہوں نے مہاراشٹراسمبلی انتخابات ایم آئی ایم سے اتحاد نہ کیے جانے کے لیے کانگریس سمیت حزب اختلاف کو ذمہ دار قراردیا ہے۔جنوبی ممبئی کےایک ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے صدراسدالدین اویسی نے اس منطق کا ذکرکیا کہ ہمیشہ اپوزیشن کے درمیان سمجھوتہ نہ ہونے پرایم آئی ایم سے سوال کیوں کیاجاتا،اس تعلق سے ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ دوسری پارٹیوں سے بھی وضاحت طلب کرے۔

اویسی نے واضح کیاکہ ونچت اگھاڑی سے سمجھوتہ نہ ہونا، دراصل نشستوں کی تقسیم پرتال میل نہیں ہوسکا ہے ۔اس سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم ،کوبی جے پی کی بی ٹیم کہنے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم خود ’اے ٹیم‘ کے زمرے میں آتے ہیں ۔دراصل مہاراشٹرہی نہیں بلکہ ملک میں سیاست کی ایک مضبوط آواز کی ضرورت ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہم نے سماج کے کمزوراور دبے کچلوں کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب معاشرے میں مساوات مضبوط ومستحکم ہوگی تو سب کو جمہوریت میں اپنا حق ملے گا، ریاست میں کسانوں کی خودکشی اور وعدوں پر بی جے پی کوئی بات نہیں کرتی ہے جبکہ مہنگائی جی ایس ٹی اور بے روزگار ی خاموشی اختیار رکھے ہوئے ہی۔ بلکہ بلکہ کو فرقہ پرستی اور علاقائیت کا رنگ دینے کے لیے این آر سی اور ترمیمی بلوں پر پر بات کی جاتی ہے اور تاکہ اکثریت کی منہ بھرآئی جائے ۔

اسدالدین اویسی نے واضح کیاکہ ترمیم شدہ شہری بل نافذکر کے ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم ہندوﺅں کو شہریت دینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔جوکہ خطرناک عمل ہے۔جبکہ سوائے مسلمانوں کو چھوڑ دیا جائے گا اور یہ غیرمساوی عمل ہے اگر اس بل کا نفاذ ہوتاہے تو یہ جناح کے دوقومی نظریا ت کا فروغ ہو گا ۔دراصل این آر سی کے تعلق سے آسام میں جو فہرست سامنے و ¿ئی ہے ،اس کی وجہ سے بی جے پی کو تکلیف ہوئی ہے اب ان کے وزرا کہہ رہے ہیں ہم این آر سی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ ہجومی تشدد پر مکتوب لکھاجاتا ہے تب ایف آئی آر درج کی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پرکاش امبیڈکر کا وہ احترام کرتے ہیں ۔ گوڈسے کو اگرپہلادہشت گرد قراردیا جائے توبی جے پی کے وزیر گری راج سنگھ کو کیوں تکلیف پہنچتی ہے ۔انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ صرف دعا پر اکتفا نہ کرتے ہوئے میدان عمل اور میدان کارسازمیں آکر جمہوری طریقے سے آگے آئیں اورجمہوریت پر یقین رکھےں،الیکشن میں حصہ لے کر ووٹوں کا تناسب بڑھائیں۔ ای وی ایم اور وی وی پیڈ کو ملایا جائے امریکہ میں بھی بیلٹ پیپر کا استعمال کیا جاتا ہے اس پر شک ہے تو الیکشن کمیشن کوجواب دینا چاہئے۔

اسدالدین اوسی نے کہا کہ مذہب کے بیناد پرکسی کو بھی شہریت نہیں دی جاسکتی ہے۔ بی جے پی مسلمانو ں کے لئے کیا کرتی ہے یہ معلوم ہے اس نے الیکشن میں کتنی نمائندگی دی ہے اس سے پتہ چلتا ہے۔اگرہم جناح کے دو قومی نظریات کو خارج کیا ہے ہم بھارت کے پہلے شہری ہے۔اس موقع پر رکن پارلیمان اور مہاراشٹرایم آئی ایم کے صد ر امیتاز جلیل نے کہا کہ ایم آئی ایم نے 52 امیدواروں کو میدان عمل میں اتارا ہے ہرسماج کے لوگوں کو ہم نے حصہ داری دی ہے اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ایسے مقامات پر امیدوار کھڑے کئے ہیں جہاں پارٹی مستحکم ہے ،جنرل سکریٹری شاکر پٹنی اور ممبئی صد ر فیاض احمد کے ساتھ حیدرآباد کے ایم ایل اے اے بلالا اور ممبئی کے سابق ایم ایل اے حاجی بشیر موسیٰ پٹیل بھی موجود تھے۔

https://youtu.be/BIf49aYpW_Q