ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں : مشعال

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے جی 20 ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات دیکھنے کے بجائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو دیکھنا چاہیے۔مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں جی 20 رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں، اس مسئلے کے حل کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک سمیت انسانی حقوق کے کئی کارکن اور صحافی جعلی مقدمات میں حراست میں ہیں۔ جی 20 ممالک ہندوستانی حکومت پر کشمیریوں کو رہا کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک ہندوستان کو کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کریں اور مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل یقینی بنایا جائے۔