ہندوستان میں ایک ماہ میں 19 لاکھ اکاؤنٹس پر امتناع

   

ممبئی: میٹا کمپنی کی ملکیت والے واٹس ایپ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے ہندوستان میں ماہ مئی کے دوران زائد از 19 لاکھ خراب اور پسندیدہ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی جو نئی آئی ٹی قواعد 2021ء کی مطابقت میں کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فام نے اپریل میں زائد از 16.6 لاکھ کھاتے بند کردیئے تھے۔ اس کمپنی کو اندرون ملک سے ماہ مئی میں 528 شکایات وصول ہوئیں اور 24 اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اپریل میں واٹس ایپ کو 844 شکایات وصول ہوئی تھیں اور 123 کے معاملہ میں ضروری کارروائی کی گئی۔