نئی دہلی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایکسپورٹس کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے طور پر ہندوستان بھی سالانہ شاپنگ فیسٹولس کا اہتمام کریگا جیسا کہ دوبئی میں ہوتا ہے ۔ اس طرح کے شاپنگ فیسٹول کے ذریعہ عالمی سطح پر صارفین اور پیداوار کرنے والوں میںراست تبادلے ہوسکیں گے ۔وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے کہا کہ میگا شاپنگ فیسٹول ملک میں چار اہم مقامات پر منعقد کئے جائیں گے ۔ ان میں موتیوں ‘ زیورات ‘ کپڑے اور لیدر وغیرہ کو ترجیح دی جائے گی ۔