ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے :راہول گاندھی

   

اودھگامنڈلم، 13 جنوری (یو این آئی) سینئر کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی و انکساری ہی لوگوں کو سمجھنے اور ان کا احترام کرنے کا جواب ہے اور کہا کہ ملک میں برسراقتدار لوگوں کی جانب سے جمہوریت خطرے میں ہے ۔تمل ناڈو کے اس پہاڑی ضلع نلگری کے ایک نجی اسکول میں آج شام طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹر راہول گاندھی نے کہا کہ اس معلوماتی دور میں آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس، ڈیٹا اور بیٹا سمیت تمام معلومات دستیاب ہیں۔اس کیمپس کو خوبصورت ماحول میں ایک خوبصورت اسکول اور ایسے ماحول میں غیر معمولی تعلیم قرار دیتے ہوئے ، مسٹر راہل نے طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران ان سے پوچھا کہ ان کا اچھا استاد کون ہے ۔”ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عالیہ ٹیچر ہیں۔ جب میں نے طالب علم سے پوچھا کہ وہ ایک اچھی ٹیچر کیوں ہیں، تو اس نے کہا کہ وہ پیار اور محبت سے پڑھاتی ہیں اور ہمیں مہربانی کے ساتھ اپنے مضامین سمجھاتی ہیں۔معلومات اور علم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا، ”اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس طرح کے ماحول کی ضرورت ہے … محبت اور احترام کا ماحول، ایک دوسرے کو سننے کا ماحول اور مہربانی کا ماحول۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا ہندوستان بھی تیار کرنا چاہتے ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بہت مہربان ہوں، ایک دوسرے کا احترام کریں، ایک دوسرے کی زبانوں، مذاہب اور روایات کا احترام کریں اور کہا کہ ملک میں کئی مذاہب کے لوگ رہ رہے ہیں۔