ہندوستان میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کی حقوق سلبی:یواین

,

   

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے اقلیتی امور فرنینڈ ڈی ویرنس نے حکومت ہند پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہندوستان میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور دلتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ تفصیلات یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں سامنے آئیں۔ ہندوستان میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ہندوستانی حکومت ماضی میں اس ادارہ کی طرف سے لگائے گئے ایسے ہی الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔ اس نے ان تمام الزامات کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کر دیا۔ یہ USCIRF امریکی حکومت کا ایک مشاورتی ادارہ ہے۔