ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف تشدد ، قتل و غارت گری پر او آئی سی کا اظہار مذمت

   

Ferty9 Clinic

ریاض 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم ممالک پر مشتمل گروپ تنظیمی اسلامی کوآپریشن (او آئی سی ) نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف فسادات، تشدد اور قتل و غارت گری کی شدید مذمت کی ہے۔ فسادیوں کو کھلی چھوٹ دیتے ہوئے آتشزنی، توڑ پھوڑ ، بے قصور افراد کی اموات اور زخمی ہونے کے واقعات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے او آئی سی نے کہاکہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مساجد کو تباہ کیا جارہا ہے۔ مسلم ملکیت والی جائیدادوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اِس طرح کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ او آئی سی متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے اور اِن گھناؤنے جرائم کی مذمت کرتی ہے۔ او آئی سی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے حکومت ہند نے کہاکہ ہندوستان کے داخلی معاملوں پر مذمت کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ او آئی سی کو حقیقت معلوم کئے بغیر بیان نہیں دینا چاہئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے او آئی سی کے ردعمل کو غیر ضروری قرار دیا۔تنظیمی اسلامی کوآپریشن میں 54 مسلم ممالک شامل ہیں۔