۔4.3 لاکھ اموات کو پوشیدہ رکھا گیا ، یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ایک جائزہ میں دل دہلانے والا انکشاف
امریکہ ، میکسیکو ، برازیل ، برطانیہ اور روس
اموات کی تعداد چھپانے والے ممالک
حیدرآباد :۔ دنیا بھر میں کورونا اموات سے متعلق ایک نیا مطالعاتی جائزہ منظر عام پر آیا ہے ۔ جس میں حیرت انگیز انکشافات کیے گئے ہیں اور حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک نے کورونا اموات کی حقیقی تعداد چھپائی ہے ۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلت میٹرکس اینڈ ایوالولیشن
(IHME)
نے کورونا اموات کا ایک اندازہ نامی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں بتایا گیا کہ 3 مئی تک دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ زندگیوں سے محروم ہوئے ۔ مثال کے طور پر ہندوستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مئی تک ایک اندازے کے مطابق 6,54,394 لاکھ اموات ہوئی ہیں لیکن حکومت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 2,21,181 لاکھ رہی ۔ اس طرح ہندوستان نے 4.3 لاکھ اموات کو چھپایا ہے ۔ امریکہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری طور پر وہاں کوویڈ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 5,74,043 لاکھ ہے لیکن
IHME
کے جائزہ کے مطابق جو اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اس میں 9,05,289 لاکھ اموات ہوئی ہیں ۔ میکسیکو کے بارے میں بھی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا وہاں 3 مئی تک 6,17,127 لاکھ اموات ہوئی لیکن حکومت نے صرف 2,17,694 لاکھ اموات کی تعداد کی ہے ۔ اس رپور میں برازیل کے بارے میں بھی بتایا گیا وہاں بھی اموات چھپائی جارہی ہیں ۔ 3 مئی تک 5,95,903 لاکھ لوگ فوت ہوئے لیکن برازیلی حکومت نے مرنے والوں کی تعداد 4,08,686 لاکھ ظاہر کی ہے ۔ برطانیہ میں اندازے کے مطابق 2,09,681 کورونا اموات ہوئی لیکن حکومت کے اعداد و شمار میں 1,50,519 لاکھ اموات بتائی گئی ہیں ۔ روس نے بھی مرنے والوں کی حقیقی تعداد چھپائی ہے ۔
IHMC
کے مطابق وہاں تقریبا 5,93,614 لاکھ اموات ہوئی لیکن حکومت نے وہاں مرنے والوں کی تعداد 1,09,334 لاکھ بتائی ۔ رپورٹ میں ہندوستان کے حالت پر تشویش ظاہر کی گئی اور اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا حوالہ بھی دیا گیا ۔