٭ تبلیغی جماعت کا واقعہ نہ ہوتا تو اموات کم ہوتے : وزارت صحت
٭ مدھیہ پردیش میں 3 اموات
٭ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ واقعات
٭ امریکہ کا بدترین دن ، 1224 ہلاکتیں
٭ اٹلی میں دو ہفتوں کے بعد اموات میں کمی
نئی دہلی ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان بھر میں کورونا وائرس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 129تک پہونچ گئی اور متاثرین کی تعداد 4111 بتائی گئی ہے ۔ وزارت صحت نے کہا کہ تبلیغی جماعت کا واقعہ پیش نہیں آتا تو کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد کم ہوجاتی ۔ متاثرین ہونے والے افراد کی رفتار موجودہ 4.1 ایام کے بجائے 7.4 ایام ہوتی لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔ اگر تبلیغی جماعت کا واقعہ رونما نہیں ہوتا تو متاثرین کی تعداد دوگنی نہیں ہوسکتی تھی ۔ تاہم اس وباء پر قابو پانے کی ہرممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔ جوائنٹ سکریٹری وزارت صحت لاوا اگروال نے کہا کہ کورونا کیس کے متاثرین کی تعداد 3374 ہے اور مرنے والوں کی تعداد اب 79 ہوئی ہے اور 267 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ متاثرین کی تعداد 4111 ہوئی ہے ۔ ملک بھر میں 126 اموات درج کی گئی ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیش کردہ تعداد کم ہے ۔ مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی تعداد سے متعلق تفصیلات ملنے میں تاخیر ہورہی ہے ۔ دہلی میں سب سے زیادہ 503 کیسیس سامنے آئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں 3 اموات ہوئی ہیں ۔ گجرات ، دہلی ، ہریانہ ، ٹاملناڈو اور کرناٹک میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ گجرات میں 11 ، مدھیہ پردیش میں 9 ، تلنگانہ میں 7 ، دہلی میں 7 اور پنجاب میں 5 اموات ہوئی ہیں ۔ جموں و کشمیر میں 106 ، مغربی بنگال میں 80 کیسوں کی توثیق ہوئی ۔ ذاتی طور پر تحفظ کے آلات کی قلت کی وجہ سے متاثرین کی تعداد زیادہ ہورہی ہے ۔ ساری دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں امریکہ بری طرح متاثر ہے جہاں پر آج کا دن امریکہ کیلئے بدترین دن تھا ۔ اس ایک دن میں 1224 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں دو ہفتوں کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد کم بتائی گئی ہے ۔ اسپین میں بھی ہلاکتیں کم ہورہی ہیں ۔ سعودی عرب میں اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ایران میں اب تک 3452 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔