ہندوستان میں کورونا کیس 60 لاکھ سے تجاوز

   

ساری دنیا میں 20 لاکھ تک اموات کا امکان : ڈبلیو ایچ او
نئی دہلی : ہندوستان بھر میں کورونا کیسیس 60 لاکھ سے زائد درج کئے گئے ہیں۔ مختلف ریاستی محکمہ جات صحت سے اکٹھا کردہ ڈاٹا کے مطابق کورونا کیسیس کی تعداد 60,07,260 ہوگئی ہے اور 95 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق 88 ہزار 600 تازہ کیس ہیں۔ کورونا سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 49,41,627 ہے۔ اسی دوران عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے باعث مزید انسانی جانوں کا زیاں ہوسکتا ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اقدامات کے ڈائریکٹر مائیکل رائن نے کہا کہ 20 لاکھ تک اموات کا امکان ہے۔